Event Date
PhD Public Defense of Mr. Saqib Raza
ہزارہ یونیورسٹی مانسہر ہ کے آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سکالر ثاقب رضا نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ انہوں نے گذشتہ روز An analytical study of the Buddhist Sculptures from Abba Sahib Cheena, Swat, Pakistanکے موضوع پر اپنے ریسرچ تھیسز کا کامیاب دفاع کیا۔ثاقب رضا نے اپنا تحقیقی مقالہ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید کی زیر نگرانی مکمل کیا جبکہ ان کے بیرونی ممتحین میں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر گل رحیم خان اور ٹیکسلا انسٹی ٹیوٹ آف ایشین سویلائزیشن قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سدید عارف شامل تھے۔ سکالر ثاقب رضا کے تھیسز کی جانچ پڑتال امریکہ اور اٹلی کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز نے کی۔ انہوں نے پبلک ڈیفنس میں شرکاء کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ریسرچ تھیسز کی تکمیل کے دوران حاصل ہونے والے تجربات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین ، ایگزامنرز، فیکلٹی ممبران اور دیگر سکالرز بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ ان کی تحقیقی سرگرمیوں کا محور وادی سوات میں بدھ مت کے اہم ترین مقامات میں سے ایک ابا صاحب چینا سے ملنے والے بدھ مت کے مجسموں کا تجزیہ کرنا ہے جو سکالر ثاقب رضا نے ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیمز خیبر پختونخواہ کے مالی تعاون سے جاری تحقیقی منصوبہ کے تحت آثار قدیمہ کی کھدائی کے دوران خود دریافت کی ۔